بنگلادیش میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں نامور اداکار اور ان کے پروڈیوسر والد قتل

Published: 09-08-2024

Cinque Terre

ڈھاکا: بنگلا دیش کے نامور اداکار شانتو خان اور ان کے والد و پروڈکشن ہاؤس کے مالک، پروڈیوسر و ہدایتکار سلیم خان کو مشتعل ہجوم نے قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اور ان کے والد ہنگامہ آرائی کی زد میں آگئے اور اس دوران مشتعل ہجوم نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔اداکار شانتو خان اور ان کے والد کو چاند پور کے علاقے میں تشد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔بنگلا دیشی سنیما سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے افسوسناک خبر پر صدمے کا اظہار بھی کیا ہے۔یاد رہے کہ پروڈیوسر و ہدایتکار سیلم خان بنگلا دیش کے پہلے صدر مجیب الرحمٰن کی زندگی پر بننے والی فلم کے پروڈیوسر بھی تھے۔