ٹرینی سب انسپکٹرز کے بنیادی کورسز کے آغاز کے بارے میں ایک تعارفی بریفنگ رکھی گئی‘ صدارت ڈی ایس پی لیگل شہزاد علیانہ نے کی

Published: 14-08-2024

Cinque Terre

جھنگ (بیورو چیف)سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی ہدایت پر ٹرینی سب انسپکٹرز کے بنیادی کورسز کے آغاز کے بارے میں ایک تعارفی بریفنگ رکھی گئی جس کی صدارت ڈی ایس پی لیگل شہزاد علیانہ نے کی۔اجلاس کا اہم مقصد محکمہ پراسیکیوشن اور لیگل برانچ کے کردار کو متعارف کرانا تھا۔ ڈی ایس پی لیگل شہزاد علیانہ نے ٹرینی سب انسپکٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ قانون کی حدود میں رہتے ہوئے ورکنگ کرینگے۔ پراسکیوشن برانچ مقدمات کی تفتیش میں معاونت فراہم کرتی ہے، بشمول چالان کا تیار کرنا اور عدالتوں میں پیش کرنا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ لیگل برانچ قانونی مقدمات، فیصلوں اور متعلقہ قانونی دستاویزات کے ریکارڈ کو برقرار رکھنے سے وابستہ ہے۔ آپ لگن سے سیکھیں گے تاکہ عوام کو بہتر طریقے سے انصاف فراہم کر سکیں۔