پولیس کا بدری کا اڈہ چلانے میں مرکزی ملزم گرفتار‘ نائیکہ سمیت 7ملزمان گرفتار

Published: 14-08-2024

Cinque Terre

ڈڈیال آزاد کشمیر(بلال ظفر سے) پولیس نے بدکاری کا اڈہ چلانے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، نائیکہ سمیت گرفتار ملزمان کی تعداد 7 ہو گئی، ڈڈیال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او راشد حبیب نے بتایا کہ پولیس نے بھلوٹ میں بدکاری کا اڈہ چلانے میں ملوث مرکزی ملزم شکیل احمد ساکنہ سرساوا حال بھلوٹ کی ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، ڈڈیال پولیس نے چار ہفتے قبل اطلاع پر بھلوٹ میں بدکاری کے اڈہ پر چھاپہ مارکر جہلم کی نائیکہ سمیت ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، اس مقدمہ میں گرفتار ملزمان کی تعداد 7 ہوگئی ہے، ملزم کافی عرصہ سے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھا، اور جہلم لاہور سے لڑکیاں لاکر دھندہ کرواتا تھا۔