Published: 16-08-2024
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ شہریوں کے مسائل سننے کے لئے مین بازار گجرات کا وزٹ کیا۔ تاجروں سے ملاقات کی۔ ڈی پی او گجرات کا پرتپاک استقبال کیا گیا ڈی ایس پی سٹی آفس میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا شہریوں کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء با جوہ نے شہریوں کے مسائل سننے کے لئے مین بازار گجرات کا دورہ کیا۔ مختلف دوکانداروں اور تاجروں سے ملاقات کی۔ تاجر برادری نے ڈی پی او گجرات کا پرتپا ک استقبال کیا۔ بعد ازاں ڈی پی او گجرات نے ڈی ایس پی سٹی آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔