Published: 16-08-2024
جھنگ (چوہدری بلال سے)ڈائریکٹر اسپائر گروپ آف کالجز/ رائزنگ گرامر سکول جواد اصغر نے اس پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں سی پی او فیصل آباد کامران عادل کے ہمراہ دیگر پولیس افسران کالج/سکول ٹیچرز اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔سی پی او فیصل آباد سمیت تمام شرکاء قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے۔ پرچم کشائی کی۔ فضا میں پرندے آزاد کئے اور پاکستان کی 77ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی۔سی پی او فیصل آباد نے طلباء طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا زندگی میں ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں۔ آپکے والدین نے محنت کرتے ہوئے آپکو یہاں تک پہنچایا ہے۔ دل لگا کے پڑھیں تاکہ کل کو ملک و قوم کی خدمت کر سکیں کیونکہ نسلوں کی محنتوں کے بعد ہی ملک بنتے اور سنورتے ہیں۔تقریب کے آخر میں سی پی او فیصل آباد نے پوزیشن ہولڈر طالبعلموں میں شیلڈز تقسیم کیں۔ جبکہ ڈائریکٹر اسپائر گروپ آف کالجز نے بھی سی پی او فیصل آباد کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔