یوم آزادی:۔ دارالامان ٹوبہ روڈ جھنگ میں کیک کاٹا گیا‘ ڈی سی اور ڈی پی او مہمان خصوصی تھے

Published: 16-08-2024

Cinque Terre

جھنگ (بیورو چیف سے) یوم آزادی کے حوالے دارالامان ٹوبہ روڑ جھنگ میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت تھے اس موقع پر چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی صنعت زار مہر محمد آ صف مگھیانہ سیال، اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران رفیق،ڈپٹی ڈائرکٹر سوشل ویلفیئر کاشف نثار،انچارج دارالامان و ڈسٹرکٹ وویمن پروٹیکشن آ فیسر مسز ثمرہ رباب،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گل زیب خان،ڈسٹرکٹ منیجر صنعت زار سید محمد عباس رضوی اور صدر آ منہ ویلفیئر فاؤنڈیشن مہر محمد ریاض نول سمیت سول سوسائٹی کے افراد موجود تھے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے دارالامان میں مقیم بے سہارا خواتین و دیگر مہمانوں کے ملکر یوم آزادی کا کیک کاٹا اور وہاں مقیم خواتین میں مٹھائی اور گفٹ بھی تقسیم کیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کی فلاح وبہبود کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کرہی ہے اور دارالامان میں بے سہارا خواتین کو ہر تہوار کی خوشیوں میں شامل کرنا اور ان کو گھر جیسا ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ہمراہ ڈی پی او محمد راشد ہدایت و دیگر کے نئی بلڈنگ دارالامان(ایکسٹینشن) میں جاری ترقیاتی کام اور دیگر شعبہ جات کا بھی جائزہ لیا بعد ازاں دارالامان کے گراسی لان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویثزن،،پلانٹ فار پاکستان،،کے تحت پودے بھی لگائے اور پاکستان کی امن و سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔