ڈڈیال پولیس کی کاروائی، 18 سال سے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

Published: 16-08-2024

Cinque Terre

ڈڈیال (بلال ظفر سے)ڈڈیال پولیس کی کاروائی، 18 سال سے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی عنصر علی اور ایس ایچ او راشد حبیب کی نگرانی میں پولیس کی ٹیم جن میں سب انسپکٹر عمران سید، نصیب احمد، ظہیر احمد، خرم شہزاد، عتیق احمد، عقیل حسین، اویس علی، محمد ارشد شامل تھے نے سوہاوہ میں کاروائی کرتے ہوئے 18 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم محمد عدیل ولد راجہ محمد اسلم خان ساکنہ لہڑی گڈاری کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر  2006 میں بھلوٹ چوک میں عبدالغفار نامی شخص کو سابقہ رنجش کی بناء پر قتل کردیا تھا، ڈڈیال پولیس نے ملزم کا ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے، اشتہاری ملزم کے خلاف پاکستان اور آزاد کشمیر کے مخلتف تھانوں میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں، اور ایک جرائم پیشہ فیملی سے تعلق رکھتا ہے۔