Published: 18-08-2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پوچھے جانے پر برا مان گئے اور ٹاک شو چھوڑ کر چلے گئے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سب کچھ بتایا جو کچھ میرے ساتھ ہوا۔ یہ بات درست ہے کہ مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لیڈرز سے متعلق بیان بازی سے منع کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ میں احتجاج کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم جلسہ ہر صورت کریں گے۔ ہم نے جلسے کیے، مجھ پر مقدمات بنے اور گرفتاری بھی ہوئی۔جب شیر افضل مروت سے سوال کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا آپ کی وفاداری پر شک دور ہوگیا؟ جس پر شیر افضل مروت برا مان گئے اور پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔