روس کے مشرقی علاقوں میں شدید زلزلہ، شدت 7 ریکارڈ

Published: 18-08-2024

Cinque Terre

روس کے علاقے کمچٹکا (Kamchatka) میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت سات اعشاریہ صفر نوٹ کی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 میل اور اس کا مرکز ساحلی شہر پیٹرو پاولوسکی تھا۔مقامی جیو فزیکل سروس کے مطابق زلزلہ چھ کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کا مرکز بحرالکاہل میں 108 کلومیٹر جنوب مشرقی علاقہ تھا۔ سونامی وارننگ سسٹم کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔