کھلی کچہری کا انعقاد: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل، شکایات کے ازالے

Published: 18-08-2024

Cinque Terre

گجرات(رپورٹ: سلیمان علی بٹ سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر تحصیل سرائے عالمگیر میں 'ڈی سی ایٹ یور سروس' کے عنوان سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل، شکایات کے ازالے، اور درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل سمیت ریونیو افسران و عملہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہر تحصیل میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیح ہے، اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ صرف اور صرف عوامی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز رکھیں۔ کچہری میں بیس سے زائد درخواستوں پر فلفور احکمات جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو دفتری اوقات میں اپنے دفاتر میں موجود رہنے اور شہریوں کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر بلاجواز اعتراضات عائد نہ کیے جائیں اور مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر دفتر اوپن ڈور پالیسی پر کاربند ہے، اور شہری دفتری اوقات میں بلا جھجھک ڈپٹی کمشنر دفتر آسکتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے ریونیو افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ زمینوں کے مسائل، وراثت، انتقالات، رجسٹری، درستگی ریکارڈ، اور ڈومیسائل وغیرہ کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اور ریونیو معاملات میں غیر ضروری تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔