اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: سیاسی جماعتوں کی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

Published: 19-08-2024

Cinque Terre

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف پارٹیوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ درخواستیں دی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ ووٹر پرچی چسپاں کرنے کی شرط ختم کی جائے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا جس میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی درخواستوں پر غور ہوگا۔