Published: 19-08-2024
مشہور زمانہ فلم گاڈ فادر کے اداکار جان ایپریا 83 برس کی عمر میں گزشتہ دنوں لاس اینجلس میں انتقال کر گئے۔ جان ایپریا نے فلم گاڈ فادر کے پارٹ ٹو اور ٹیلی ویژن سیریز فل ہاؤس میں کام سے شہرت حاصل کی۔ فلم میں انہوں نے نوجوان سیل ٹیسیو کا کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے 50 برس سے زیادہ عرصے تک ہالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔ ان کے منیجر نے موت کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی۔