Published: 20-08-2024
مریدکے(تحصیل رپورٹر محمد وقار بابر)وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدائت پر پنجاب بھر کے ٹی ایچ کیو اسپتالوں بی ایچ یو سنٹرز کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے صحت کے بنیادی اصول ہر مزہب نے بتائے ہیں مگر جو اصول ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بتائے ہیں ان سے مکمل صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے اس کیلئے علماء کرام مشائخ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جنکا مسجد مکتب کے زریعے چوبیس گھنٹے عوام سے رابطہ رہتا ہے ممتاز عالم دین روحانی ہیشوا پیر مفتی محمد نعیم رحمت نوری سجادہ نشین آستانہ عالیہ نوریہ قادریہ کو انکی سماجی خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب میں ایوارڈ دیتے خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نیصحت کیشعبہ کو بہت نقصان پہنچایا مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سرکاری اسپتالوں میں ملٹی نیشنل ادویات مفت ملتی تھیں ہر قسم کیٹیسٹ آپریشن مفت تھے مگر چارسالہ دورمیں پی ٹی آئی صحت کے میدان میں تباہی لیکر آئی اس سے بڑی عوام دشمنی انہوں نے نہیں دیکھی انہوں نے کہا صحت کا بنیادی اصول صفائی ہے جسے نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نصف ایمان قرار دیا ہے علماء و مشائخ عوام کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں کہ اگر ہر قسم کی بیماری سے بچنا ہے تو صفائی کو ترجیح دی جائے حکومت اس سلسلہ میں علماء مشائخ کا مکمل ساتھ دے گی