ڈی پی او جھنگ محمد ارشد‘ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے ہمراہ چہلم حضرت امام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ

Published: 20-08-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انچارج سکیورٹی نے سکیورٹی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی پی او نے جلوس کے روٹس پر سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھنگ پولیس چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر قیام امن کیلئے پر عزم ہے۔مجالس اور جلوسوں کے روٹس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کیلئے جھنگ پولیس پوری طرح الرٹ ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ،حساس ادارے، امن کمیٹی، علمائے کرام،جلوس و مجالس کے منتظمین و دیگر اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر یکجہتی کیساتھ کام کررہے ہیں۔ کنٹرول رومز  کے کیمروں سے مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں کے روٹس، ملحقہ عمارتوں سمیت تمام راستوں پر سکیورٹی عملہ فرض شناسی سے فرائض ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجالس اورماتمی جلوسوں کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔