ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا تھانہ کوتوالی اور تھانہ صدر کا سرپرائز وزٹ

Published: 23-08-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا تھانہ کوتوالی اور تھانہ صدر کا سرپرائز وزٹ، ڈی پی او نے تھانہ جات کے جملہ دفاتر،مالخانہ،حوالات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی، حوالات میں بند ملزمان کو سخت موسم میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق درخواست ہائے اور تفتیش مقدمات مقررہ وقت میں مکمل کی جائیں،اشتہاری مجرمان، حساس و اہم نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا۔سرچ آپریشنز کو مزید وسیع کیا جائے۔اس موقع پر ڈی پی او نے تھانہ میں آئے درخواست گزار شہریوں سے ملاقات بھی کی اور ان سے پولیس سروسز اور رویے کی بابت استفسار بھی کیا۔