جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی کا چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات

Published: 27-08-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی نے چہلم حضرت امام حسین ؓکے موقع پر کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کے حوالے سے ضلع ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور موقع پر مانیٹرنگ کے حوالہ سے بریفنگ لی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی نے کنٹرول روم کے وزٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں امن و عامہ کے قیام کے حوالہ سے ہر ممکن حفاظتی و انتظامی اقدامات کئے جا رہے ہیں، کنٹرول رومز کے ذریعے جلوسوں کی ہر زاویے سے مانیٹرنگ جاری ہے،اس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمے کوآرڈی نیشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل سطح پر بھی ایمرجنسی کنٹرول رومز فعال ہیں،مجالس اور جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جارہی ہے جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے ضلع بھر میں سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔