کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش

Published: 28-08-2024

Cinque Terre

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔گلستان جوہر، اسکیم 33، سعدی ٹاؤن، لانڈھی مجید کالونی، صفورا گوٹھ، قائد آباد اور صدر میں بارش ہورہی ہے۔کلفٹن، نرسری، حسن اسکوائر، فیڈرل بی ایریا، کورنگی، نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ کراچی، گلشن معمار، ملیر اور سعدی ٹاؤن میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔میٹروول میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، محکمہ موسمیات نے 31 اگست تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔دوسری جانب حیدرآباد، میرپورخاص کندھ کوٹ، دادو اور ٹنڈو محمد خان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔مٹیاری میں طوفانی بارش کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں، گلی محلوں میں پانی جمع ہوگیا ہے، بھٹ شاہ میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوئے۔