نفرت کے بیج بونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

Published: 28-08-2024

Cinque Terre

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ نفرت کے بیج بونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ آٹھ مقام میں سرکاری محکمہ جات کے جائزہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران چوہدری انوار الحق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اتحادی حکومت کے باوجود میرٹ کی بالادستی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ اور پن بجلی کی پیداوار بڑھانے کےلیے محکموں کو اہداف دیے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔ چوہدری انوار الحق نے کہا کہ تمام وزارتیں ماہانہ کارکردگی وزیراعظم سیکریٹریٹ کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 روپے یونٹ کے باوجود 33 فیصد ریکوری نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔