نجم الحسین شانتو اور مشفیق الرحیم شکیب الحسن کی حمایت میں سامنے آ گئے

Published: 28-08-2024

Cinque Terre

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسین شانتو اور مشفیق الرحیم شکیب الحسن کی حمایت میں سامنے آ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں نجم الحسین شانتو نے کہا کہ شکیب بھائی ہمارے ملک کا بڑا اثاثہ ہیں۔نجم الحسین شانتو کا کہنا ہے کہ انہوں نے دنیائے کرکٹ میں 17 سالوں میں ملک کا نام بلند رکھا ہوا ہے، ان پر ایسا کیس غیر متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے بنگلا دیش میں ہم کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں، اُمید ہے تاریکی ختم ہو گی اور نئی روشنی ہو گی۔ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں بنگلا دیش کے بیٹر مشفیق الرحیم نے کہا ہے کہ شکیب الحسن جیسے چیمپئن کے ساتھ کھیلنے پر فخر ہے، بطور بھائی اور ساتھی کھلاڑی ان کے مشکل وقت میں بھی ان کا ساتھی ہوں۔مشفیق الرحیم کا کہنا ہے کہ میں شکیب کے خلاف غلط الزامات کی حمایت نہیں کرتا، مجھے معلوم ہے کہ وہ کبھی غیر انسانی کام نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ دوست ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ شکیب الحسن کے خلاف فیکٹری ملازم کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔شکیب الحسن کو دورۂ پاکستان سے نکال کر تحقیقات کے لیے بلانے کے لیے بی سی بی کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے۔