ون ویلنگ کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار ون‘ موٹر سائیکل ضبط‘مقدمات درج

Published: 01-09-2024

Cinque Terre

کوٹلی(رپورٹ بلال ظفر سے) ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کا کریک ڈاؤن ون ویلنگ کرنے والے 04 ملزمان گرفتار ون ویلنگ والے موٹر سائیکل ضبط مقدمات درج محمد شہزاد چوہدری انسپکٹر SHO تھانہ پولیس سٹی کوٹلی نے ہمراہ نفری پولیس کے ون ویلنگ کرنے والے والوں کے خلاف کارروائی۔  (1)حسن ولد مشتاق قوم وینس ساکن رولی (2)گوہر علی ولد ولد شمریز قوم آرائیں ساکن چوکی مونگ (3)عبداللہ ولد شریف قوم وینس ساکن  دھمول  (4)بازل شاہ ولد بشارت شاہ ساکن بہتراں پلندری کو گرفتار کرتے ہوئے ون ویلنگ میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل ضبط کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے بند حوالات تھانہ کیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ضلع پولیس کوٹلی شہریوں کے جان ومال کی محافظ ہے۔ضلع پولیس کوٹلی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے شہری پولیس سے تعاون کریں