تھانہ میر پور:1کلو 264گرام چرس گردا، 213گرام ہیروئن، جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارتے ہوئے 5جواری جوئے کی رقم سمیت گرفتار، 61040 روپے برآمد، شراب کے نشے م

Published: 04-09-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)میرپور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری،01کلو 264گرام چرس گردا، 213گرام ہیروئن، جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارتے ہوئے 05جواری جوئے کی رقم سمیت گرفتار، 61040 روپے برآمد، شراب کے نشے میں دھت ایک شخص گرفتار۔  ترجمان پولیس میرپور کے مطابق تھانہ پولیس سٹی میرپور نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متعدد،  سٹی پولیس میرپور نے ملزم محمد رمضان ولد محمد انور قوم انصاری سکنہ سیکٹر بی تھری میرپور کے قبضہ سے 01کلو 144 گرام چرس/ گردا برآمد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان فراز حسین ولد افضل حسین قوم جٹ سکنہ ضلع گجرات حال فیصل پلازہ، عدنان حیدر ولد تصور حسین قوم سید سکنہ سیکٹر بی نیوسٹی میرپور سے نزد نانگی قبرستان سے 213 گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 5 ملزمان مسمیان محمد رشید عرف باؤ والد شاہ محمد قوم پٹھان ساکن اے تھری جادہ،ماجد علی والد اکرم قوم شیخ ساکن کھمبال،حب علی ولد سائیں خان کو ملنگ ساکن چکسواری، محمد اصف ولد محمد اسلم قوم بھٹی ساکن موڑا کھو چیچیاں، نوید ولد محمد اشرف قوم شیخ ساکن بلا میر کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے جوئے کی رقم 61040روپے ب