جھنگ:12ربیع الاول رحمت ا للعالمین ﷺ: ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی انتہائی جوش و خروش و عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا‘ ڈپٹی کمشنر محمد عمی

Published: 13-09-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف)12 ربیع الاول رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی انتہائی جوش و خروش و عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔12 ربیع الاول کے حوالے سے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر نگرانی اجلاس منعقد ہوا۔ایس پی انویسٹیگیشن جاوید اقبال چدھڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی،اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر ضلعی افسران کی شرکت۔اجلاس میں 12ربیع الاول کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کئے جانے والے انتظامی و حفاظتی اقدامات بارے جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا کہ 12ربیع الاول کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی و سیوریج کے نظام کی بہتری، تجاوزات کے خاتمے سمیت سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جلوسوں کے وقت کو نظم و ضبط کے ساتھ رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ 12 ربیع الاول شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم منا کر ہم پوری دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہم عظیم پیغمبر حضرت محمد ﷺکے امتی ہیں، آپﷺ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ ہمارے لئے وہ روشنی ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگی کو اسلام کے اصولوں کے مطابق گزار سکتے ہیں اور یہی امر ہمارے لئے آخرت میں کامیابی کی سیڑھی ہے۔ضلعی پولیس 12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر میں چوکس رہیگی اور جلوسوں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔