عارف والا:۔ بد بخت ملزم بیٹے نے اپنے ہی باپ کو قتل کر دیا‘ گردن تن سے جدا کر دی

Published: 13-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)عارف والا/ خون سفید ہو گیاتھانہ رنگشاہ کے علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے نے باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا            افسوسناک واقعہ میں گردن تن سے جدا کر دی‘چک 18 ی بی کی آبادی دلیل کے وٹو سلمان میں مبینہ طور پر بیٹے نے تیز دھار آلہ سے باپ کی گردن کاٹ دی۔منظور احمد ولد الٰہی بخش اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ رات گئے اسکے بیٹے نے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیابد بخت ملزم بیٹے انصر کو الہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔یاد رہے کہ عارف والا میں 24 گھنٹے کے دوران یہ دوسرا قتل ہے۔