اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال یاسر کی زیرصدارات12 ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس‘ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ احکام کی شرکت

Published: 13-09-2024

Cinque Terre

ڈڈیال آزاد کشمیر(بلال ظفر نوشاہی) اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال یاسر کی زیرصدارات12 ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس۔ اجلاس میں وائس چیئرمین بلدیہ ڈڈیال وقار احمد میر،تحصیلدار ڈڈیال سرداررضوان، ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال راشد حبیب، ایس ڈی او برقیات میاں عبیداللہ، ٹریفک پولیس ڈڈیال،،سرپرست اعلی اہلسنت جماعت ملک جمیل اقبال، صدر انجمن تاجراں ڈڈیال انور لطیف ڈار، محکمہ شاہرات، محکمہ پبلک ہیلتھ سمیت علمائے کرام اور صحافیوں کی شرکت۔ اسسٹنٹ کمشنر یاسر بخاری نے 12 ربیع الاول کے جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی و نکاسی آب اور دیگر ضروری اقدامات کا بہترین انتظام کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ میں مختلف سوچ و فکر کے علما کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے ڈڈیال  ایسی تحصیل ہے جہاں محبت، ایک دوسرے کی عزت و احترام کا خیال رکھا جاتا ہے ڈڈیال  کو امن امان کا گہوارہ بنانے میں تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام کا اہم کردار ہے۔اجلاس میں علماء نے ربیع الاول کے جلوس کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔  12 ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس بلانے پر علمائے  کرام نے اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا