عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینا بھی ضروری ہے‘ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی

Published: 13-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس.امن و امان اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت امن کمیٹی کے اجلاس میں ممبران امن کمیٹی،مختلف مسالک کے نمائندہ علماء اور دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبی ﷺ کو باوقار اور شایان شان طریقے سے منایا جائے، بدنظمی ہرگز نہ ہو۔ منتظمین جلوس و محافل، ممبران امن کمیٹی، انتظامیہ اور پولیس مضبوط باہمی رابطے میں ہیں۔عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینا بھی ضروری ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر جھنگ پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور پولیس افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ شر پسند عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔