غلام جعفر خان بلوچ کے بڑے بھائی‘ اسد عباس خان بلوچ‘قلب عباس خان بلوچ‘ڈاکٹر نجف خان بلوچ کے والدکا ختم قل ادا کر دیا

Published: 14-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال کرائم رپورٹر) والد اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے باپ سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے غلام جعفر خان بلوچ(انجینئر پی ٹی سی ایل) کے بڑے بھائی، اسد عباس خان بلوچ(انجینئر ھواوے اسلام آ باد)،قلب عباس خان بلوچ(نادرا)،ڈاکٹر نجف خان بلوچ کے والد معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار زوار علی نواز خان بلوچ مرحوم کی رسم قل خوانی و دعائے مغفرت کی پر نور اور وجدانی محفل پاک کا اہتمام ان کے آ بائی گاوں جوسا بلوچاں کچہ احمد پور سیال روڑ ضلع جھنگ میں کیا گیا جس میں سوگواران سمیت ہر مکتب فکر کے لوگوں کثیر تعداد نے شرکت کی محفل پاک کا آ غا ز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا  علماء کرام و ذاکرین  نے رسم قل خوانی کی اس بابرکت محفل سے موت اور والد کی شان بیان کی اور قرآن و سنت کے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کرنے تلقین کی اور کہا کہ یہی زندگی دنیا اور آخرت میں آ پ کی کامیابی کی زینت بنے گی اور انسانیت کی خدمت پر بھی روشنی ڈالی۔ علماء کرام نے کہا کہ والد یعنی باپ اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور باپ سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں،باپ کی عظمت سے کوئی بھی انسان،دین،مذہب،قوم اور فروہ انکار نہیں کرسکتا باپ کا رشتہ ہرعرض بناوٹ اور ہر طرح کے تقاضے سے پاک ہوتا ہے اولاد کیلئے والد کی حیثیت ایک سائبان کی طرح ہوتی ہے علماء کرام نے مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کیلئے خصوصی دعاء بھی کرائی۔اور محفل کے اختتام پر مرحوم کے بڑے بیٹے اسد عباس خان بلوچ کی دستار بندی بھی کی گئی۔