جھنگ: دوران ڈکیتی عبدالغفور کو فائرنگ مارنے پر ڈی پی او کا سخت نوٹس‘ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او 72گھنٹے کی ڈیڈ لائن جاری

Published: 14-09-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف) تھانہ موچیوالا کے علاقہ چک نمبر 179 میں رابری کی واردات کے دوران شہری کے زخمی ہونے کا معاملہ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا سخت نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او کو 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن جاری‘ ڈی ایس پی صدر سرکل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، شہر بھر میں ناکہ بندی الرٹ کردی گئی۔دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح نقاب پوشوں نے عبد الغفور نامی شہری سے موٹر سائیکل چھین کر ٹانگوں میں فائر کر کے مضروب کیا۔ مضروب شہری کو برائے علاج ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق مضروب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایلیٹ ٹیموں کا جائے وقوعہ کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ شہریوں کے جان و مال سے کھلواڑ کرنے والوں کو عبرت کا سبق بنایا جائے گا، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی