یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ چوآسیدن شاہ میں راجہ کاظم کمال مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

Published: 14-09-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف سے)یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ چوآسیدن شاہ میں راجہ کاظم کمال مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت ممتاز سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر ڈنڈوت نے کی جبکہ معروف قانون دان ایڈوکیٹ افتخار اسلم ڈلوال بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے،تعزیتی ریفرنس میں تلاوت کلام پاک کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی جس کے بعد معروف صحافی برہان غنی راجہ،مزدور رہنماء را سعید خٹک،ملک نصرت کمال،سابق ممبر ضلع کونسل ملک نزیر نیازی،راجہ افتخار اسلم اور معروف سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر ڈنڈوت نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راجہ کاظم کمال کی قائدانہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور انکی جدائی کو مزدوروں کیلئے کبھی نہ پر ہونے والا خلا قرار دیا،تعزیتی ریفرنس میں سابق ڈی ایس پی چوہدری افتخار،حاجی ملک محمود احمدچوہدری بشیر گجر،چیف آفیسر بلدیہ ناصر حسین کنول،ناظم ارشد محمود ڈنڈوت کے فرزند راجہ فیصل محمود،راجہ جاوید کمال ڈنڈوت،ڈاکٹر خالد ڈنڈوت،راجہ امجد ریاض جنجوعہ،ملک نزیر نیازی،پروفیسر احمد علی،راجہ عدنان بادشاہ پور،ملک امداد دوالمیال،ملک مظہر بنگلہ دوالمیال،انسپکٹر راجہ عماد وٹلی،راجہ خلیل ڈلوال،راجہ احمد بخش ڈلوال,معروف قانون دان ایڈوکیٹ ملک طاہر، نمبردار شہزاد گجر،ملک غلام سجاد،شاعر موٹر وے راجہ جاوید ڈنڈوت،ملک عثمان اونر اے ایف سی،ملک ادریس بڈھیال، صحافتی شخصیت ملک مزمل اصغر،سابق کونسلر،ملک امیر رتوچھہ،چوہدری ابرار منہالہ،بابو خلیل احمد،مرزا اسلم بیگ،صدر انجمن تاجران تنظیم چوآ سیدن شاہ ملک فیاض الحسن اعوان،جنرل سیکرٹری احسام وحید ستی،سابق کونسلر حاجی وحید،راجہ مناظر رتوچھہ،راجہ سعید رتوچھہ،پیر ساجد شاہ ہاشمی،معروف صحافی سید عابد حسین شاہ،معروف صحافی شہزاد الہی،راجہ حسنین ڈلوال اور یونائٹیڈ پریس کلب رجسٹرڈ چوآسیدن شاہ کے عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر راجہ کاظم کمال کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور انکی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی،قبل ازیں جامعہ کے طلباء نے راجہ کاظم کمال کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی۔