ویمن ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے دبئی پہنچ گئی

Published: 24-09-2024

Cinque Terre

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی۔ کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں ویمن کرکٹ ٹیم دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچی۔پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی، ویمن کرکٹ ٹیم کل سے پریکٹس شروع کرے گی۔ویمن کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ٹیم دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا۔پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ویمنز کرکٹ ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے آفیشل سونگ جاری کر دیا۔