ٹیم چھوٹی ہو یا بڑی میگا ایونٹ میں دباؤ ہوتا ہے: کرکٹر سدرا امین

Published: 24-09-2024

Cinque Terre

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرا امین نے کہا ہے کہ ٹیم چھوٹی ہو یا بڑی میگا ایونٹ میں دباؤ ہوتا ہے۔دبئی روانگی سے قبل ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سدرا امین نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ اعصاب پر قابو پائیں اور اچھے سے اچھا کریں۔انہوں نے کہا کہ دبئی اور شارجہ کا موسم تھوڑا گرم ہوتا ہے ہم اس کے عادی ہیں۔اوپننگ بیٹر سدرا امین کا کہنا ہے کہ  جنوبی افریقا کے خلاف مجموعی طور پر سیریز اچھی رہی ہے، ہمیں چیزیں اپنے کنٹرول میں رکھنا ہوں گی۔ سدرا امین نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا کے خلاف ایشیاء کپ میں سخت مقابلہ ہوا تھا، اُمید ہے کہ اب اچھا کھیل کر جیتیں گے۔