چنیوٹ:بس لوٹنے والے ملزمان گرفتار‘ اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد

Published: 26-09-2024

Cinque Terre

جنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) چنیوٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن محفوظ پنجاب کے تحت اقدامات جاری‘آرگنائزڈ کرائم یونٹ سے نصراللہ خان اے ایس آئی کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی جھنگ روڈ جنڈ والا کے قریب بس کو روک کر گن پوائنٹ پر واردات کرنے والے ملزمان گرفتار‘ملزمان میں عمران،عباس شامل ہیں‘ملزمان بھوانہ‘پٹھان کوٹ کے رہائشی ہیں ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ‘مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے‘ مزید انکشافات متوقع ہیں امن و امان کا قیام‘لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ترجیح ہے‘ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔