سیمی گریوال بچن خاندان کی دفاع میں سامنے آگئیں

Published: 27-09-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ سیمی گریوال بالی ووڈ کی کئی سلیبریٹیز سے کافی قریبی مراسم رکھنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امیتابھ بچن اپنی بہو ایشوریا رائے کو نظر انداز کرتے ہیں جبکہ اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کو سپورٹ کرتے ہیں۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک بھارتی میڈیا ادارے جگروک جنتا کی ایک اینکر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن پر پر تنقید کی کہ وہ ایشوریا رائے کے ساتھ اپنی تصاویر بھی پوسٹ نہیں کرتے۔ ساتھ مذکورہ اینکر نے اس پر لوگوں سے رائے مانگی تھی۔جس پر بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ سے تعلق رکھنے والی 76 سالہ سیمی گریوال نے اس ویڈیو پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی باتیں نہ کریں، آپ لوگ بچن خاندان کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور یونہی تبصرے شروع کر دیتے ہو۔