Published: 03-10-2024
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کو سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے خوش آئند قرار دے دیا۔بابراعظم کے مستعفی ہونے کے بیان پر اے بی ڈیویلیئرز نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مبارک ہو، آپ بہت شاندار رہے ہیں۔ اب آپ اپنی ٹیم کےلیے بہت زیادہ رنز کریں گے۔خیال رہے کہ بابراعظم نے گزشتہ رات پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا کہ بابر اعظم کا فیصلہ بیٹنگ پر مکمل توجہ دینے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔کرکٹ بورڈ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مستقبل میں ان کی سپورٹ جاری رکھے گا۔