تھانہ پولیس سہنہ:46بوتل شراب مقدمہ قتل کا ملزم اشتہاری گرفتار

Published: 03-10-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور چوہدری سجاد حسین اور ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں /مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔مہدی خان انسپکٹر SHOتھانہ پولیس سہنسہ کی منشیات فروشوں /مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی۔46بوتل شرابمقدمہ قتل کا ملزم اشتہاری گرفتار مورخہ 1/10/24 مہدی خان انسپکٹر SHO تھانہ سہنسہ نے ہمراہ نفری کاروائی کرتے بمقام بھروئیاں سہنسہ سے ملزمان ظہیر اقبال (2) محمد اسراج ساکنان بلوچ ضلع سندھنوتی کے قبضہ سے 46 بوتل شراب کی برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو بند حوالات تھانہ کروایا۔دوسری کاروائی میں مقدمہ علت نمبر 143/24بجرائم APC337/34/11147/148/149/302میں مجرم اشتہاری محمد اسماعیل ولد نور محمد ساکن شکرا کوٹلی کو گرفتار کرتے ہوئے بند حوالات تھانہ کروایا گیا۔