Published: 04-10-2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہر صورت ڈی چوک جائیں گے، اکیلا بھی رہ گیا تو تب بھی جاؤں گا، مجھ سے کسی کو بھی رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ مجھ سے ابھی تک کسی نے احتجاج ملتوی کرنے کےلیے رابطہ نہیں کیا، بانی چیئرمین ہماری ریڈ لائن ہے وہ جو حکم دیں گے اس پرعمل کروں گا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کی کوشش کروں گا، ہمارا پرامن احتجاج ہے، تشدد کیا گیا تو ذمہ دار تشدد کرنے والے ہوں گے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پرامن ہیں اور ہماری تیاری مکمل ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی صورت بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کل کوئی اسلام آباد آئے گا تو پھر ہم سے شکوہ نا کرے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دھاوا بولے گا تو اسے کوئی نرمی یا رعایت نہیں دی جائے گی، پولیس نے پوری تیاری کر رکھی ہے۔