1967 کی جنگ میں حصہ لینے والا اسرائیل کا آخری کمانڈر بھی چل بسا

Published: 04-10-2024

Cinque Terre

1967 میں اسرائیل اور مصر کی 6 روزہ جنگ میں حصہ لینے والا اسرائیلی کمانڈر 99 سال کی عمر میں چل بسا۔یاد رہے کہ  5 جون 1967 کو اسرائیل نے مصری سرزمین پر اچانک حملہ کردیا تھا، 6 روز چلنے والی یہ جنگ 10 جون 1967 تک جاری رہی تھی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق 99 سالہ یشا ہو گاویش وہ آخری کمانڈر بچا تھا جس نے 1967 کی جنگ میں حصہ لیا تھا، وہ آج جمعرات کو چل بسا ہے، وہ 1970 میں صہیونی فوج سے ریٹائر ہوا تھا۔