Published: 04-10-2024
گجرات(چوہدری نصیر افضل سے)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما،ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و امیدوار برائے چیئرمین یوسی سوک کلاں چوہدری عکاظ ضیا متہ کے خلاف تھانہ سول لائن میں دوست کی بہن سے زنا کرنے کا مقدمہ درج پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دی۔ محلہ سپال کالونی گجرات کی رہائشی مسمات اقرا بٹ نے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم عکاظ ضیا متہ سکنہ سوک کلاں میرے بھائی کا دوست تھا اکثر ہمارے گھر آتا رہتا تھا جس کی میرے ساتھ دوستی ہوگی مجھے شادی کا جھانسہ دے کر میرے ساتھ مختلف اوقات میں میرے ساتھ زنا و حرام کاری کرتا رہا اب نکاح کرنے سے انکاری ہوگیا ہے تھانہ سول لائن پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 972/24 درج کرلی ہے