تھانہ ککرالی پولیس:بد نام زمانہ منشیات سپلائر گرفتار‘ 12 کلو چرس برآمد

Published: 04-10-2024

Cinque Terre

گجرات(چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت تھانہ ککرالی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن  بد نام زمانہ منشیات سپلائر گرفتار، 12 کلو چرس برآمد‘ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری مہم کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس  منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر مجاہد عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات سپلائرقیصر شبیر ولد شبیر احمد سکنہ پہارے کوٹلہ عرب علی خان کو بنگیال چوک سے خصوصی آپریشن کر کے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 12کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔