Published: 07-10-2024
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بگ باس کے نئے سیزن کے میزبان کے طور پر واپس آ رہے ہیں، جہاں انہیں دلہن تلاش کرکے دینے کی بھی پیشکش کردی گئی۔ اس سلسلے میں کلرز ٹی وی کی جانب سے جاری ہونے والے پرومو میں بگ باس 18 شو میں ہندو مذہبی رہنما اور قصہ گو انیرودھاچاریہ، جو کہ پوکی بابا کے نام سے معروف ہیں، نے سلمان خان کو دلہن تلاش کرکے دینے کی پیشکش کردی۔ بگ باس کے نئے سیزن کے دوران خود ساختہ پوکی بابا نے مقابلے کے شرکا کو زندگی کے بارے میں مشورے دینے کی بھی پیشکش کی۔ پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور مقابلے میں شریک ایک کنٹسٹنٹ سے گفتگو کر رہے ہیں۔ ہی کنٹسٹنٹ کہتے ہیں کہ سیاستدان بہت لالچی ہوتے ہیں اور لالچ یہ ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ہمیں جانیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ شادی شدہ ہیں تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سلمان خان سے چھوٹے ہیں۔جس پر سلمان کہتے ہیں کہ انکی عمر شادی کرنے کےلیے بہت کم ہے تاہم اس موقع پر پوکی بابا نے سلمان خان کو یقین دلایا کہ جو دلہن میں تلاش کرونگا وہ بھاگے گی نہیں۔اس پر سلمان خان پرمزاح انداز میں کہتے ہیں کہ انہیں تو بھگوڑی ہی چاہیے، جس پر زور دار قہقہہ بلند ہوتا ہے۔