ڈپٹی کمشنر نے چناب کالج جھنگ میں سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کردیا

Published: 07-10-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر جھنگ و چیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ محمد عمیر نے چناب کالج جھنگ میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تیار کردہ نئے سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفد، بورڈ آف ٹرسٹیز جیٹ کے ممبران اور چناب کالجز کے پرنسپلز کی موجودگی میں اس تکنیکی جدت کو ادارے کے لیے آئی ٹی کے نئے دور میں داخل ہونے کا اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختصر وقت میں سافٹ ویئر کی لانچنگ میں شامل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ اس سسٹم کی بدولت اب والدین کسی بھی بینک میں یا آن لائن بینکنگ ایپس کے ذریعے 1 بل لنک فیچر کا استعمال کرتے ہوئے فیس ادا کر سکیں گے۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وفد کو سووینئرز پیش کئے جن میں  سجاد احمد قریشی (جوائنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی سولیوشنز پی آئی ٹی بی اور رباب زہرا (پروگرام مینیجر پی آئی ٹی بی) شامل تھے۔علاوہ ازیں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وفد نے بھی ڈپٹی کمشنر جھنگ کو سووینئر پیش کیا۔