Published: 07-10-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیوروچیف) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کے آوٹ ڈور میں ای سی جی ٹیکنیشن امجد کا مریضوں سے لوٹ مار کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کے شعبہ آوٹ ڈور میں ای سی جی کروانے کے لیے لوگوں کا المونر کو سرکاری فیس ادا کرنے کرکہ رسید لیکر بعد میں ای.سی.جی کروانا ضروری ہے مگر ای.سی.جی ٹیکنیشن امجد نامی سرکاری ملازم کمرہ میں آنے والوں سے خود ہی سو روپیہ فی مریض فیس کے بہانے پیسے وصول کرکہ بغیر رسید جاری کیے ان کی ای. سی. جی کردیتا ہے اور اس کا یہ سلسلہ بڑے عرصے سے جاری ہے اور یہ سرکاری ای.سی.جی ٹیکنیشن ہزاروں روپیہ ماہانہ کی کرپشن کر رہا ہے جس سے مریضوں کو لوٹنے کے علاوہ خزانہ سرکار کو لاکھوں روپیہ سالانہ کا نقصان ہو رہا ہے مریضوں اور لواقین نے بے شُمار مرتبہ اس امر کی شکایت ایم. ایس جھنگ کو کی مگر ابھی تک امجد نامی ٹیکنیشن کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی یاد رہے کہ اس میں آوٹ ڈور شعبہ کارڈیالوجی کے کلاس فور کے دو سرکاری ملازمین بھی ملوث ہیں جو اپنے شعبہ سے مریض کینوس کر کہ اس کو ریفر کرتے ہیں اور روزانہ کی اس آمدن سے اپنا حصہ بقدر جُسہ بطور بخشش وصول کرتے ہیں عوامی حلقوں نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب علی جان کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی.ایچ. کیو ہسپتال جھنگ میں دن کی روشنی میں کرپشن کا جاری یہ سلسلہ بند کیا جائے اور ان ملازمین کو فوری مُعطل کرکہ ان کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے تاکہ دوردراز سے آنے والے سادہ لوع اور غریب مریض اور ان کے لوئقین اس لوٹ مار سے بچ سکیں جبکہ سب سے دلچسپ امر یہ ہے کہ ایم.ایس. ڈی.ایچ.کیو ہسپتال جھنگ کے دفتر سے صرف پانچ قدم کے فاصلے پر ای.سی.جی کے اس کمرہ میں مریضوں سے لوٹ مار کا یہ کام جاری ہے مگر مریضوں کی ایم. ایس سے بار بار اس امر کی شکایات کے باوجود یہ سلسلہ ابھی تک رُک نہیں سکا۔