دارالامان جھنگ اور صنعت زار جھنگ بہترین کام کر رہا ہے‘ رانا وارث حسین

Published: 07-10-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) ڈویژنل کوآرڈینیٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال فیصل آباد رانا وارث حسین نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جھنگ رانا کاشف نثار، مہر محمد آصف مگھیانہ سیال چیئرمین ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم جھنگ اور پاکستان مسلم لیگ ن جھنگ کی لوکل قیادت کے ہمراہ صنعت زار اور دارالامان کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انچارج دارالامان میڈم ثمرہ رباب نے انکو بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل کوآرڈینیٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال فیصل آباد رانا وارث حسین کا کہنا تھا کہ دارالامان جھنگ اور صنعت زار جھنگ بہترین کام کر رہا ہے اور یہاں پر آنے اور کام سیکھنے والی خواتین بہت مطمئن ہیں، یہاں میں نے بچیوں کے ہاتھوں سے سلائی کڑھائی اور بیوٹیشن کا کام دیکھا جو لاجواب تھا۔ مجھے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کچھ مسائل کے بارے میں بتایا ہے میں اس بارے میں صوبائی منسٹر سہیل شوکت بٹ سے ڈسکس کروں گا۔ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن یہی ہے کہ پنجاب کی بچیاں تعلیم اور ہنر سمیت ہر میدان میں آگے بڑھیں۔ انشاء اللہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ ہم عام ادمی کے حقوق اس کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔