Published: 07-10-2024
میرپور(بلال ظفر نوشاہی سے) میرپور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 470گرام چرس، 01 پستول 09 ایم ایم معہ 02 میگزین 25 دانہ راوند برآمد، مقدمات درج۔ ترجمان میرپور پولیس کے مطابق تھانہ پولیس اسلام گڑھ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابتسام ظفر سکنہ اوچھی عزیز اسلام گڑھ سے 470 گرام چرس گردا برآمد ہونے پر گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا ہے جبکہ تھانہ پولیس چکسواری نے دوسری کارروائی کے نتیجہ میں ملزم ظفر اقبال قوم رحمان سکنہ پرانی اسلام گڑھ سے 01عدد پستول 09 ایم ایم معہ دو عدد میگزین و 25دانہ راوند برآمد ہونے پر مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔