Published: 07-10-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر نو شاہی سے)ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔اینٹی ڈرگ یونٹ /CIA سٹاف کوٹلی کی کارروائی۔منشیات کے مقدمہ کا مجرم اشتہاری گرفتار‘ آصف ضیاء انسپکٹر انچارج CIA سٹاف/انچارج انٹی ڈرگ یونٹ کوٹلی نے ہمراہ نفری پولیس محمد تاج IHC،محمد ابرار، حسنین شبیر، سعید عزیز کانسٹیبلان کے کارروائی کرتے ہوئیملزم رضوان حسین شاہ ولد ضمیر حسین شاہ ساکن مندیاڑی سیداں کوٹلی جو منشیات کے مقدمہ علت نمبر 85/21 بجرائم CNSA 9C میں مجرم اشتہاری ہے کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید اہم انکشافات متوقع۔