Published: 07-10-2024
فیصل آباد (چوہدری بلال بیوروچیف) فیصل آباد تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں پولیس کانسٹیبل شاہد حلیم کے قتل کا معاملہ سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی مدینہ ڈویژن سیواقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ایس پی مدینہ ڈویژن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دیدی گئی‘ دوران لڑائی جھگڑا فائر لگنے سے وہ زخمی ہو گیاجس کو ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہو گیا۔سی پی او کامران عادل نے کہا ہے کہ فیصل آباد ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔