Published: 08-10-2024
سوشل میڈیا کے تاریک پہلو سے متعلق فلم سی ٹی آر ایل کی اداکارہ اننیا پانڈے نے دلچسپ خواہش کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اداکار رنبیر کپور کے پرائیویٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنا چاہتی ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ وہ کس کو فالو اور کس کا پیچھا کرتے ہیں۔ اننیا نے ایک انٹرویو میں اپنی دلچسپ خواہش کا ذکر کیا اور ہنستے ہوئے کہا کہ “میں رنبیر کے پرائیویٹ اکاؤنٹ کو ہیک کرنا چاہتی ہوں تاکہ دیکھ سکوں کہ وہ کس کی اسٹاکنگ کر رہے ہیں۔”انکا کہنا تھا کہ مجھے ان کے اکاؤنٹ کا کوئی علم نہیں، لیکن مجھے پتہ ہے کہ ان کا ایک فیک اکاؤنٹ ضرور ہے۔اس دوران اننیا پانڈے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعلق بھی بات کی، جو انہوں نے اداکاری کے میدان میں آنے سے پہلے بنایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ پر فری ہو کر پوسٹ کرتی ہیں اور اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتیں، اگرچہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کا سوشل میڈیا کے ساتھ رشتہ بدل گیا ہے۔