Published: 08-10-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) جھنگ.وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر شاہراہوں کو وسیع اور خوبصورت بنانے کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے زیر نگرانی فیصل آباد روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔عارضی تجاوزات کو ہٹانے اور دوکانداروں کو سامان دوکانوں کے احاطہ کے اندر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں۔پختہ تجاوزات کو ہیوی مشینری سے ختم کیا جا رہا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔مسلسل خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر محمد عمیرکی ہدایت پر میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے اہم شاہراہوں پر خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ سڑکوں کے ڈیوائیڈرز میں لگے پودے کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے سمیت روزانہ کی بنیاد پر پانی کا چھڑکا? بھی کیا جا رہا ہے۔