ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل کی روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات کی چیکنگ

Published: 08-10-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیوروچیف)ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل کی روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات کی چیکنگ ڈی ایس پی تاثیر ریاض چیمہ ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل نے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے احکامات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرتے ہوئے سکیورٹی کچہری چیچہ وطنی کو چیک کیا مین گیٹ ڈیوٹی، چھت ڈیوٹی، بیک گیٹ ڈیوٹی کو چیک جوانوں کو شاباش دی۔ایمرجنسی کی صورت میں کچہری پر مامور ایلیٹ فالکن کو چیک کیا اور موقعہ پر ضروری ہدایات جاری کیں۔شہر چیچہ وطنی میں واقعہ بینکوں کو چیک کیا سکیورٹی گارڈز، اور انکے پاس موجود اسلحہ کو چیک کیا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈیوٹی کو چیک کیا، اور سختی سے ہدایت کی کہ انکم سپورٹ پروگرام پر آنے والی مجبور اور غریب خواتین سے عزت کے ساتھ پیش آئیں اور کسی قسم کی بدنظمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے اس کے بعد ٹریفک سٹاف ڈیوٹی کو چیک کیا۔