تھانہ پولیس سہنسہ:ملزمان گرفتار 220بوتل شراب 200گرام چرس برآمد‘ مقدمہ درج

Published: 08-10-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور چوہدری سجاد حسین اور ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری۔تھانہ پولیس سہنسہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی۔220بوتل شراب 200گرام چرس برآمد‘ مہدی خان انسپکٹر SHO تھانہ پولیس سہنسہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان 1- راجہ فرحان غفور ولد عبدالغفور ساکن راجہ پوٹھی مظفرآباد۔2- حماد آزاد ولد محمد آزاد ساکن کومی کوٹ مظفرآباد -3- اسامہ طارق ولد طارق حسین ساکن پنجاڑ کہوٹہ راولپنڈی کو گرفتار کر کے ملزمان  کے قبضہ سے 220 بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب برآمد کی گئی۔دوسری کارروائی میں ملزمان 1-محمد سعید ولد صادق ساکن مانسہرہ -2- ظہیر قیوم ولد عبدالقیوم ساکن تھروچی گلپور  کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ میں مقدمات درج کرتے ہوئے بند حوالات تھانہ کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مزید اہم انکشافات متوقع۔