ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ سردار محمد ریاض مغل کی سربراہی میں ماہانہ کرائم میٹنگ

Published: 08-10-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ سردار محمد ریاض مغل کی سربراہی میں ماہانہ کرائم میٹنگ‘ میٹنگ میں ضلع پونچھ کے ایس ڈی پی او،پی ڈی ایس پی ایس ایچ او،چوکی آفیسران، پراسکیوٹینگ انسپکٹر،ٹریفک پولیس آفیسران کی شرکت راولاکوٹ پولیس نے ماہ ستمبر میں 8 کلو 660 گرام چرس،5 بوتل شراب، 301 گرام ہیروئن، 29گرام آئس برآمد،12 منشیات فروش، 01 اشتہاری، 13مفروران، 4 اسلحہ ناجائز کے ملزمان جن سے بندوق 12بور 02، پستول 30بور یک ضرب،ریوالور یک ضرب,9mm یک ضرب، چاقو چھری یک ضرب،راؤند کارتوس 19  برآمد جبکہ 629800 روپے کا مال مسروقہ برآمد کیاگیا۔اس کے علاؤہ منشیات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عدالتوں سے ملزمان کو سزائیں کروائی گئی۔بہترین کارگزاری کے حامل آفیسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے جبکہ ناقص کارکردگی پر آفیسران کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آیندہ بہتری کی ہدایات جاری کی گی ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ محمد ریاض مغل صاحب نے ماہانہ پولیس کارکردگی پر بریفینگ میں بتایا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہیایس ایچ اوز دیگر کار سرکار کے بعد دن میں روزمرہ خود سائیلن کو سماعت کر کے ان کی داد رسی کو یقینی بنائیں راولاکوٹ/پونچھ پولیس دن رات عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے۔ ماہ ستمبر میں راولاکوٹ پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی یے۔ مزید کہا کی اگر کسی شہری،درخواست گزار کی رپورٹ پر کارروائی نہیں ہو رہی یا کسی تفتیش میں کوتاہی برتی جارہی ہے تو میرے آفس میں بدوں اجازت آ کر شکایت نوٹ کروا سکتا۔پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔انشا اللّٰہ ضلع کو ہرطرح سے جرائم سے پاک بنائیں گے